بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

کراچی، پولیس کارروائی میں 2 ڈاکو گرفتار

کراچی میں پولیس نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں امتیاز اور غلام حسین شامل ہیں، ملزمان نے 22 مارچ کو قائد آباد میں دکان میں ڈکیتی کی تھی۔

رینجرز اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے دکان میں 2 افراد کو زخمی بھی کیا تھا، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.