بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایک ملزم شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک تینوں ملزمان کی عمریں 20 سے 25 سال تھیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کوریئر بوائے سے لوٹ مار کی۔

گلستان جوہر کامران چورنگی پر موبائل شاپ میں 3 ڈاکوؤں نے واردات کی جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.