جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

کراچی، پانی و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پرانی سبزی منڈی اور اطراف کے رہائشیوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف مظاہرہ کیا، احتجاج کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سبزی منڈی کے اطراف کے رہائشیوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے اور سڑکوں پر آگ جلا دی جس کے باعث حسن اسکوائر سے سینٹرل جیل آنے اور جانیوالا ٹریفک معطل ہوگیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔

پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد 2 گھنٹوں سے جاری احتجاج ختم کرا دیا اور یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.