جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی، ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، گرومندر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت محمد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق مقتول فٹ پاتھ پر بھاگ رہا تھا اور ملزمان گاڑی میں اس کا پیچھا کر رہے تھے۔

بم دھماکے میں 10 افراد کی ہلاکت کے کیس کا 10 سال بعد فیصلہ سنا دیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی اور ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے، مقتول کو پانچ سے زائد گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.