
کراچی میں سپر ہائی وے پر واقعے واٹر پارک سے اغواء کیا گیا 2 سال کا بچہ لطیف آباد سے بازیاب کرالیا گیا، خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
میمن گوٹھ پولیس نے بچے کی گمشدگی کے بعد ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا اور حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں چھاپہ مار کر حراست میں لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچہ گزشتہ روز سپر ہائی وے پر واٹر پارک میں فیملی کے ساتھ آیا تھا، بچے کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی جس کے بعد کارروائی کے دوران خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
بچے کے اغواء کی فوٹیج میں دو مرد اور عورت سفید گاڑی میں بچے کو ڈال کر ساتھ لے جاتے دیکھے گئے تھے۔
اغوا کے معاملے میں درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان بچے کو شام پونے 6 بجے اپنے ساتھ لے کر گئے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کو تحقیقات کے لیے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.