کراچی میں نیگلیریا فولیری سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔
بخار میں مبتلا 21 سال کے نوجوان کو 18 جون کو نجی اسپتال لایا گیا تھا، طبیعت بگڑنے پر نوجوان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں نیگلیریا سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں۔
مرنے والوں میں 4 کا تعلق کراچی، ایک شخص کا کوئٹہ اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.