پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

کراچی، نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر آج حلف اٹھائیں گے

کراچی کے نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد آج حلف اٹھائیں گے۔

 قریبِ حلف برداری گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوگی، الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے۔

نو منتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی 25 دسمبر 1983 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے گورنمنٹ کامرس کالج سے تعلیم حاصل کی جبکہ قانون کی ڈگری یونیورسٹی آف لندن سے حاصل کی۔

رپورٹس کے مطابق سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری آج ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق اس کے بعد سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ میئر کراچی کے انتخابات میں مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ملے  تھے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.