سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے شعبۂ تفتیش کے عملے نے کارروائی کے دوران نجی بینک کی کیش وین کو لوٹنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم ایاز علی کی گرفتاری بہادر آباد کے علاقے دھوراجی کالونی سے عمل میں آئی ہے، ملزم نجی کیش وین کمپنی میں سیکیورٹی انچارج تھا۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ2021ء میں جوڑیا بازار میں واقع بینک کو کیش فراہم کرنے والی وین کو لوٹا تھا۔
چوہدری صفدر کے مطابق ملزم 50 لاکھ روپے لوٹ کر راولپنڈی فرار ہو گیا تھا، واردات کے بعد وہ اپنے رشتے داوں کے گھر روپوش تھا۔
کھارادر تھانے میں درج ایف آئی آر میں ملزم مفرور اور اشتہاری بھی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم حال ہی میں کراچی واپس آیا تھا جسے ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
Comments are closed.