کراچی میں سچل تھانے کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، نامعلوم ملزمان نے تعاقب کے بعد کار پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق سچل تھانے کی حدود اسکیم 33 میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا، زخمی شخص اسد آغا کے ساتھ کوئی ڈکیتی کی واردات نہیں ہوئی۔
فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب زخمی شخص انچولی سے رضویہ سوسائٹی کی جانب جا رہا تھا۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اسد آغا کو تعاقب کے بعد نشانہ بنایا ہے، سچل انوسٹی گیشن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی جائے وقوعہ سے 30 بور کا ایک ہی خول ملا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق گولی ونڈ اسکرین کے نیچے سے ہوتی ہوئی زخمی شخص کو ہاتھ پر لگی، گاڑی کنٹرول سے باہر ہوکر کچے میں اتر گئی جس سے اسد آغا کے اسٹیرنگ سر پر لگنے سے چوٹ آئی۔
زخمی شخص کا کہنا ہے کہ اس نے کسی ملزم کو دیکھا ہی نہیں۔
Comments are closed.