جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

کراچی، نامعلوم زخمی شخص اسپتال سے فرار

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں مبینہ طور پر فائرنگ سے زخمی شخص اسپتال سے فرار ہوگیا، پولیس کو شک ہے کہ زخمی شخص یا تو نشے کا عادی ہے یا پھر کہیں پر مقابلے میں زخمی ہوکر آیا تھا۔

پولیس کے مطابق نور محمد نامی شخص زخمی حالت میں سائٹ سپرہائی وے تھانے آیا اور اس نے کہا کہ فقیرہ گوٹھ، پریشان چوک پر جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے وہ زخمی ہوا.

پولیس نے اس کو میڈیکل کروانے کے لیے ایم ایل او کا پرچہ دیکر اسپتال روانہ کیا، زخمی شخص عباسی شہید اسپتال گیا اور ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔

پولیس زخمی شخص کا بیان لینے کے لیے اسپتال پہنچی تو وہ اسپتال سے بھاگ چکا تھا۔

پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ زخمی ہونے والا شخص مبینہ طور پر منشیات کا عادی یا پھر کہیں پولیس مقابلے میں زخمی ہوکر فرار ہوا ہے، کیونکہ پولیس کو زخمی شخص نے فائرنگ کا جو وقوعہ بتایا ہے وہاں سے کوئی شواہد نہیں ملے،اطراف میں لوگوں نے بھی پریشان چوک پر فائرنگ کے واقعہ کی کوئی تصدیق نہیں کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.