کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے وکیل کی گاڑی نذر آتش کردی، دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور وکیل کو تشدد کا نشانہ بھی بنانے کی کوشش کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ الطاف نگر میں پیش آیا۔
متاثرہ وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں موجود تھا کہ چند نامعلوم افراد دفتر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی۔
وکیل کے مطابق نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو بھی آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ وکیل کا بیان قلمبند کیا جارہا ہے جس کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا، فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا ہے۔
Comments are closed.