جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

کراچی، ناردرن بائی پاس کی منڈی عید سے قبل ہی تقریباً خالی ہوگئی

کراچی میں عید قرباں سے ایک روز پہلے ہی ناردرن بائی پاس پر لگنے والی مرکزی منڈی تقریباً خالی ہوگئی۔

منڈی میں مختلف علاقوں سے آئے اکثر بیوپاری جانور بیچ کر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں لگنے والی عارضی منڈیوں میں رونقیں عروج پر ہیں۔

مویشی منڈیوں میں آج سودوں میں تیزی کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.