چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم بہار میں پڑنے والی یہ گرمی غیر معمولی ہے، 16 مارچ تک کراچی میں گرمی کی شدت زائد رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ موسم بہار کا اوسط درجہ حرارت 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، دن میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنےکا امکان ہے، 16 مارچ کے بعد سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 16مارچ کے بعد درجہ حرارت 34سے36 ڈگری کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔
Comments are closed.