بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، موسم آج بھی شدید گرم رہے گا

کراچی میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف حصوں میں ایک ہفتے کے دوران موسم گرم رہے گا۔

صوبے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.