سندھ میں گٹکا، ماوا، مین پوری اور منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
آئی جی سندھ کی ہدایت پر ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی پیر محمد ناصر کمیٹی کے وائس چیئرمین جبکہ سب انسپکٹر رضا شریف، شہزاد بیگ اور اسلم خان کو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں پولیس سب انسپکٹر تین مختلف ٹیموں کے انچارجز بھی ہوں گے۔
چیئرمین کمیٹی جنید شیخ کا کہنا ہے کہ گٹکا، ماوا، مین پوری اور دیگر منشیات سے متاثرہ افراد کو تلاش کرکے ان کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔
جنید شیخ کا کہنا ہے کہ متاثرین کے بیانات کی روشنی میں گٹکا مافیا کے خلاف کیسز مرتب کیے جائیں گے، جن لوگوں سے متاثرہ افراد نے منشیات خریدی تھی، ان کےخلاف مضبوط کیسز بنائے جائیں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جاسکے گی۔
Comments are closed.