کراچی کے علاقے یاسین آباد میں 6 افراد کے قتل کے مقدمے میں سزا کیخلاف اپیل پر ملزم سعید بھرم کی قید کی سزا کالعدم قرار دے دی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں پراسیکیوشن ملزم سعید بھرم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف کوئی دوسرا کیس نہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔
پولیس کا ملزم سے متعلق کیس میں موقف تھا کہ اِس نے 2003ء میں گلشن شمیم میں فائرنگ کرکے6 افراد کو قتل کیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج کیا تھا۔
سرکاری وکیل کے مطابق اے ٹی سی نے سعید بھرم کو عمر قید، علیحدہ سے 10 سال قید سنائی تھی۔
Comments are closed.