کراچی کے علاقے نیو کراچی بلال کالونی میں 2 ملزمان شو روم کے باہر بیٹھے 3 افراد سے ڈیڑھ لاکھ نقد رقم اور 3 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لٹنے والوں میں شو روم کا مالک اور اس کے 2 پارٹنر شامل ہیں، لوٹ مار کا یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر 2 ملزمان آتے ہیں، دونوں ملزمان نے ماسک پہن کر چہرہ چھپایا ہوا ہے۔
ملزمان شو روم کے باہر بیٹھے تینوں افراد سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے ہیں، مزاحمت پر ایک متاثرہ شخص پر تشدد بھی کرتے ہیں۔
واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کو متاثرہ افراد پکڑنے کی بھی کوشش کرتے ہیں تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
Comments are closed.