بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، مطلع جزوی ابر آلود، وقفےآج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور وقفے وقفے سے آج بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ہے جو مغرب کی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی بھر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے نتیجے میں تاحال متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

شہر میں کئی علاقوں کو بدترین لوڈشیڈنگ کا بھی سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سندھی مسلم سوسائٹی بلاک بی میں 24 گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے۔

اسی طرح  ڈی ایچ اے خیابان بادبان میں بھی 36 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ڈی ایچ اے خیابانِ بادبان سے تاحال برساتی پانی کی نکاسی بھی نہیں کی جا سکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.