کراچی کے علاقے ملیر قائد آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان مردم شماری کرنے والے عملے سے سرکاری ٹیبلٹ چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص عثمان سرکاری اسکول میں ٹیچر ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب عملہ سرکاری فرائض انجام دے رہا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.