بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، مرتضیٰ وہاب نے پانی نکالنے کی وڈیو شیئر کردی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی نے سندھ سیکرٹریٹ کے سامنے سے پانی نکالنے کی وڈیو شیئر کردی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی نکلنا شروع ہوگیا ہے، کچھ ہی دیر میں سڑک خشک ہوگی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے دوپہر کی بارش سے بھر جانے والے علاقوں، سب میرین چورنگی انڈر پاس، یونیورسٹی روڈ، مسلم جمخانہ اور صدر زینب مارکیٹ میں پانی خشک کیے جانے اور پانی خشک ہونے کی وڈیوز شیئر کیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی سمیت ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.