پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

کراچی، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شہر میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلدیہ 5 نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ادھر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر ایک شخص چل بسا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.