بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ سمندر میں شدید طغیانی بھی ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے (پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات میں 75 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بلوچستان میں آج سے تیرہ اگست تک مون سون کے نئے اسپیل سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.