کراچی کے متعدد سینٹرز پر ویکسین کی کمی ہوگئی، ویکسین سینٹرز پر سائینو ویک، پاک ویک اورکین سائینو کی کمی کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹرز پر سائینو ویک کا دوسرا ڈوز لگایا جارہا ہے، سائینو ویک اور پاک ویک کے لیے لوگوں کو منع کیا جارہا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کین سائینو کے 32 ہزار سے زائد ڈوز موجود ہیں۔
سندھ میں پاک ویک کے 1 لاکھ سے زائد ڈوز موجود ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.