کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کا جلسہ آج ہوگا۔
ترجمان ایم کیو ایم نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹاؤن کی سطح پر عوامی جلسے کی تاریخ رقم کی جائے گی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لگتا تھا موجودہ نگراں وزیراعلیٰ انصاف سے کام لیں گے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے ملک میں نگراں حکومت کے بھی کچھ نگراں ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.