بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، لیاری میں عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی میں لیاری کے علاقے نیا آباد میں چار منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ چار منزلہ عمارت خستہ حالی کے باعث خالی تھی۔

پولیس کے مطابق عمارت کی گیلری کا کچھ حصہ دو روز قبل بارش کے دوران گرا تھا۔ عمارت کے ملبے تلے دب کر ایک رکشہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.