بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

کراچی، لڑکی سے ملزم کی زیادتی کی کوشش

کراچی میں گلستان جوہر میں گلی سے گزرتی باحجاب لڑکی سے ملزم نے زیادتی کی کوشش کی، لڑکی کی مزاحمت پر ملزم فرار ہوگیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب راہ گزرتی لڑکی سے ملزم نے مبینہ ذیادتی کی کوشش کی ہے۔

دو روز قبل پیش آنے والے واقعہ کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزرتی ہے تو ملزم اسکے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

لڑکی ملزم کے ساتھ مزاحمت کرتی ہے جس پر ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔

ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی، جبکہ ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے واقعہ سے متعلق شکایت نہیں کی، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.