پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
پی آئی اے کی بیک وقت 2 پروازیں مسافروں کو لےکر باکو پہنچ گئی ہیں۔
باکو کےلیے پی آئی اے کی ایک پرواز کراچی سے تو دوسری پرواز لاہور سے روانہ ہوئی۔
لاہور ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، کیک کاٹا اور مسافروں میں پھول و تحائف تقسیم کیے گئے۔
باکو ایئرپورٹ پر آذربائیجانی وزیر ٹرانسپورٹ، سول ایوی ایشن کے سربراہان، ازال ایئر و باکو ائیرپورٹ کے صدور اور پاکستان کے سفیر محترم نے استقبال کیا۔
باکو میں پی آئی اے کے قومی پرچم بردار طیارے کو واٹر گن سلوٹ پیش کیا گیا۔
باکو ایئرپورٹ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی اور آذربائیجان حکام کی جانب سے پی آئی اے کی ستائش کی گئی اور پاکستانی محبت کے جذبے کو سراہا گیا۔
سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے مطابق وسط ایشیائی ریاستوں میں باکو ایک اہم سیاحتی مقام ہے اور پی آئی اے نے سیاحوں کو سفر کی براہ راست سہولیات کی فراہمی کے لئے یہ پروازیں شروع کی ہیں۔
پاکستانی سفیر بلال حئی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائجان باہمی محبت اور برادرانہ رشتے سے منسلک ہیں، پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز سے روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
Comments are closed.