hookups skateboards shirts edelman hookup office hookup hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، لاہور، پنڈی سمیت جگہ جگہ گیس کی قلت

کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قلت برقرار ہے۔

ملک کے کئی علاقوں میں اب بھی گیس بحران میں کمی نہ آسکی۔ گیس پریشر میں کمی سے ہوٹل والے بھی پریشان ہیں۔

گیس بندش اور پریشر میں کمی کے باعث کھانا پکانے کے لئے ایل پی جی کے استعمال کے باعث اسکی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سوئی سدرن نے کراچی میں جنوری میں گیس قلت مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔

دوسری جانب کراچی میں گھریلو صارفین کے لئے اگلے ہفتے سے گیس کی فراہمی بہتر ہونے کی امید ہے۔

ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے صنعتوں کو ہفتہ وار 36 گھنٹے گیس نہ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کا پریشر بہتر ہو سکے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گیس کے بحران پر شہر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے تین ممبران قومی اسمبلی نے حماد اظہر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.