بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، قربانی کے جانوروں کی منڈی میں پہلی واردات، بیل چوری

کراچی میں سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی لگانے کا کام ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن ایسے میں ساہیوال سے پہنچے بیوپاری کا ایک بیل چوری کرلیا گیا جسے پولیس نے لیاقت آباد سے برآمد کرلیا۔

سچل تھانے کے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق ساہیوال سے ایک بیوپاری سیف الرحمٰن گزشتہ روز ہی کراچی مویشی منڈی میں جانور لے کر پہنچا تھا۔ ایک ملزم موقع پاکر پانی پلانے کے بہانے ایک بیل چوری کرکے لے گیا۔

ملزم نے منڈی کے باہر جانور کو بیمار ظاہر کیا اور اسے ڈاکٹر کو دکھانے کے بہانے گاڑی میں ڈال کر فرار ہوا۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا دکانوں سے غائب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شہزاد نے بیل کو لیاقت آباد میں 70 ہزار روپے میں قصائی کو فروخت کردیا۔

مویشی منڈی فعال کرنے میں مصروف انتظامیہ کی شکایت پر سچل پولیس نے کارروائی کی۔

ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق واردات میں ملوث 2 ملزمان شہزاد علی اور ذیشان کو گرفتار کرکے بیل برآمد کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.