جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

کراچی، فیکٹری کی آگ بجھانے کا کام کل سے جاری

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں پرفیوم، اسپیئر پارٹس اور پلاسٹک کا سامان بنانے کی فیکٹری میں گزشتہ روز سے لگی آگ بجھانے کا کام تاحال جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں گزشتہ روز سے لگی ہوئی آگ پر 80 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔

مسلسل کئی گھنٹوں سے آگ لگی ہونے کی وجہ سے فیکٹری کی عمارت کو مخدوش قرار دیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کا عملہ عمارت کے باہر سے آگ بجھا رہا ہے، امید ظاہر کی گئی ہے کہ آج صبح تک آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا۔

فیکٹری کی آگ بجھانے کے لیے شہر بھر کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ ایک اسنارکل کو بھی طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ متاثرہ عمارت 2 منزلہ ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب آگ بجھانے کے دوران 3 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے جبکہ 1 فائر آفیسر کی حالت دھویں کے باعث خراب ہوئی، چاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.