جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

کراچی، فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ اردو بازار میں گولی چلنے سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑگیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اعجاز مارا گیا، ہلاک ملزم اعجاز پولیس اہلکار نہال اور شہری شکیل کے قتل میں ملوث ہے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.