کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 میں فائرنگ سے مدرسہ مہتمم ضیاء الرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے فائرنگ کی جگہ سے نائن ایم ایم اور تیس بور پستول کے 10 سے زائد خول قبضے میں لے لیے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں 2 ہتھیار استعمال کیے گئے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے جبکہ بیک اپ پر بھی ان کے ساتھی موجود تھے۔
کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، آئی جی سندھ رفعت مختار نے بھی واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
Comments are closed.