کراچی میں طارق روڈ سگنل کے قریب حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم بلال طارق روڈ پر اسلحہ اور گولیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے، ملزم طارق روڈ اور بہادرآباد میں قائم اسلحہ کی دکانوں پر غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں فراہم کرنے میں ملوث ہے۔
ملزم بلال کو غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
بلال مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گولیوں کی سپلائی کرتا تھا، ملزم بلال غیر قانونی طور پر بلوچستان اور سوات سے گولیاں منگوا کر شہر میں سپلائی کرتا تھا۔
ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
Comments are closed.