کراچی کے علاقے گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے میاں جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے، فائرنگ کرنے والا شخص زخمی خاتون کا بھائی اور مقتول کا سالہ ہے، خاتون اور مرد نے پسند کی شادی کی تھی۔
میاں اور بیوی کی شناخت محمد صفدر اور عذرا بتول کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہوگیا، ایس پی گلشن عزیر احمد نے پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ نے میاں بیوی کو کھانے کی دعوت پر بلایا تھا کہ اس دوران خاتون کے بھائی عباس نے اپنی بہن اور بہنوئی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔
Comments are closed.