بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، عزیزآباد میں نوجوان کی خودسوزی

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نوجوان نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی،نوجوان کو شدید زخمی حالت میں سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

عزیز آباد کے علاقے نعمت کالونی میں نوجوان نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی، نوجوان کو شدید زخمی حالت میں سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت سائل کے نام سے ہوئی ہے،آگ سے جھلس کر زخمی نوجوان سو فیصد جل چکا ہے۔

نوجوان نے خود کو آگ لگانے کی ویڈیو بھی بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر کس نے وائرل کی اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ نے کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا اور متاثرہ لڑکے کو بھی زخمی حالت میں اہلخانہ ہی اسپتال لیکر گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.