کراچی میں شاہراہ فیصل پر صدر تھانے کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو کے مطابق شاہراہ فیصل پر صدر تھانے کے قریب تیز رفتار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثے کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ کار میں سوار 2 نوجوان میں سے ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا اور دوسرا زخمی ہے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ اشعر اور زخمی کی 19 سالہ تیمور کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا۔
Comments are closed.