بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

کراچی، سی ٹی ڈی موبائل پر حملہ، 3 اہلکار زخمی

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) شعبہ تفتیش کی موبائل پر حملہ ہوا، جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کچے راستہ پر قبرستان کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ موبائل کے اندر موجود اہلکاروں کو شیشے کے ٹکڑے لگے ہیں، تمام اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.