بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، سی ویو پر پھنسا جہاز نکالنے کا تین روزہ آپریشن شروع

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پھنسا ہینگ ٹونگ جہاز نکالنے کا تین روزہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جہاز سمندر کی جانب سرکنے لگا ہے۔

پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دو طاقتور ٹگس جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تیار ہیں

جیو نیوز نے جہاز کے اندر سے آپریشن کے مناظر حاصل کر لیے ہیں، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سمندر کی جانب سرکنے لگا ہے۔

حکام کے مطابق ہینگ ٹانگ جہاز کئی میٹر سمندر میں کھینچا جا چکا ہے، جہاز کو کامیابی سے نکالنے کی امید زیادہ ہے۔

سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے ٹگ بوٹس کو آپریشن کی اجازت نہیں مل سکی، جہاز کے ریت میں مزید دھنسنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.