سبز کچھوؤں کی افزائش کے لیے ان کے انڈے جمع کرنے کا عمل شروع ہو گیا، اب تک 850 انڈے جمع کر لیے گئے۔
انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ اشفاق علی میمن کا کہنا ہے کہ ان دنوں سبز کچھوے انڈے دینے کے لیے کراچی کے ہاکس بے اور سینڈزپٹ کے ساحل کا رخ کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس وقت سبز سمندری کچھوؤں کے انڈے دینے کا سیزن عروج پر ہے، ساحل پر مادہ کی بنائی گئی پٹ سے رضاکار انڈے جمع کرتے ہیں۔
اشفاق علی میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 3 دن کے دوران 850 انڈے جمع کیے گئے۔
Comments are closed.