جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

کراچی، سبزی منڈی کے قریب گودام میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب آلو کے گودام میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں کمرے کی دیوار توڑ کر اندر موجود 4 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گودام میں موجود افراد آگ لگنے کے وقت کمرے میں سو رہے تھے۔

فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.