کراچی کے علاقے بلدیہ میں سابق شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی 19 سالہ رمشا کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔
رمشا کی جانب سے دیئے گئے ویڈیو بیان کے مطابق وہ صبح ساڑھے 8 بجے گھر سے آفس جانے کے لیے نکلی تھی، گلی کے کونے پر صبح سے ذیشان بیٹھا ہوا تھا، مجھے لگا کہ یہ ایسے ہی بیٹھا ہے، اندازہ نہیں تھا کہ تیزاب پھینکے گا۔
رمشا کے مطابق جب میں قریب سے گزری تو ذیشان نے تیزاب کی بوتل نکال لی، تیزاب دیکھ کر بھاگنے لگی تو ذیشان نے مجھے پکڑ کر تیزاب پھینک دیا، چاہتی ہوں کہ اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
متاثرہ لڑکی رمشا کا ویڈیو بیان میں مزید کہنا ہے کہ جو میرے ساتھ ہوا وہ کسی اور کی بیٹی کے ساتھ نہ ہو، میرا مطالبہ ہے کہ ذیشان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کو پولیس نے سعید آباد سیکٹر 9 سی سے گرفتار کیا گیا، ذیشان کو گزشتہ روز اپنی سابقہ اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.