chunby girl tiny little asian country boy funny heeraa free canadian dating services ei-eng indian divorced dating sites australia

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کو پولیس نے سعید آباد سیکٹر 9 سی سے گرفتار کیا ہے، ذیشان کو گزشتہ روز اپنی سابقہ اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیہ ٹاؤن سعید آباد نمبر 9 میں صبح تقریباً 8 بجے 19 سالہ رمشا پر اس کے سابق شوہر ذیشان عرف شانی نے تیزاب پھینک دیا تھا، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رمشا گھر سے دفتر کے لیے جا رہی تھی۔

متاثرہ خاتون کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں۔

رمشا  کے والد کے مطابق تیزاب سے میری بیٹی کے جسم کا 39 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.