کراچی میں سپرہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کی پارکنگ سے گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں سہراب گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی، ریسٹورنٹ سے واپس آئے تو گاڑی پارکنگ میں نہیں تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مدعی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوٹل اسٹاف کی ملی بھگت سے گاڑی چوری ہوئی ہے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس کار چوروں کو پکڑنے کے بجائے ہمیں پریشان کررہی ہے۔
Comments are closed.