اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 2 ماہ کی تاخیر کے بعد انٹر پری انجینئرنگ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
آدمجی سائنس کالج کے طالبعلم سید حماد محمود نے 1100 میں سے 1047 ( 95.18) فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد عاقب میمن اور بحریہ کالج کی عائشہ نجیب نے 1042 ( 94.73) فیصد نمبر لے کر دوسری پوزیشن لی۔
ملیر کینٹ کالج کے عثمان فیض یاب خان نے 1039 (94.45) فیصد نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کے مطابق ان امتحانات میں شرکت کے لیے 24587 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جب کہ 24168 نے شرکت کی اور نتائج کا تناسب 58.48 فیصد رہا۔
اے ون گریڈ میں 1875، اے گریڈ میں 2322، بی گریڈ میں 2914 امیدوار، سی گریڈ میں 3844، ڈی گریڈ میں 2960 اور ای گریڈ میں 219 امیدوار کامیاب ہوئے۔
Comments are closed.