پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

کراچی، دودھ کی سرکاری قیمت طے کرنے کیلئے اجلاس آج طلب

کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت طے کرنے کے لیے کمشنر کراچی کی زیرصدارت تین گھنٹے جاری رہنے والا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

رپورٹس کے مطابق قیمتوں کے تعین کے لیے اجلاس آج شام ساڑھے چار بجے دوبارہ ہوگا۔

دودھ فروشوں نے قیمتوں میں اضافے کا سبب سیلاب کے دوران مویشیوں کی ہلاکت اور فصلوں کو ہونے والا نقصان قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر 20 روپے لیٹر تک اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد شہر میں دودھ 2 سو روپے لیٹر میں فروخت ہونے لگا ہے۔

دودھ فروشوں نے قیمتوں میں اضافے کا سبب سیلاب کے دوران مویشیوں کی ہلاکت اور فصلوں کو ہونے والا نقصان قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.