کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں گزشتہ روز خودکشی کرنے والی خاتون کی آڈیو سامنے آگئی۔
خاتون نے خودکشی سے پہلے اپنی دوست کو روتے ہوئے آڈیو میسیجز کیے تھے، جن میں خاتون نے کہا کہ اسے کالز کر کے ڈرایا جارہا ہے اور ملنے کا کہا جا رہا ہے۔
آڈیو میسیج میں خودکشی کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ محلے کے کئی لڑکے بلیک میل کررہے ہیں، جعلی نکاح کرکے وڈیو بنائی گئی اور پھر وائرل کی گئی۔
خاتون نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے میں نے اتنی بڑی قربانی دیدی، میرے لیے دعا کرنا اور مجھے معاف کردینا، میں جو قدم اٹھانے جارہی ہوں وہ میری زندگی کا اختتام ہے۔
Comments are closed.