
شہر قائد کراچی کے علاقے صدر، کرسچن کالونی میں قتل ہونے والے خواجہ سرا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خواجہ سرا ساجد عرف بجلی کے قتل کا مقدمہ مقتول خواجہ سرا کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔
نامعلوم افراد کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق خواجہ سرا ساجد کو ازار بند سے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خواجہ سرا ساجد عرف بجلی کی لاش 13دسمبر کو ایک گھر سے ملی تھی، مقتول خواجہ سرا تنہا صدر کرسچن کالونی کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔
Comments are closed.