
کراچی کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 میں واقع نجی اسکول کے واش رومز میں کیمروں کے انکشاف کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نجی اسکول کو سیل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شرقی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی سفارش پر اسکول کوسیل کیا ہے، محکمہ تعلیم نے اسکول میں کیمروں کی تنصیب سے متعلق انکوائری کی۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو اسکول سیل کرنے کی سفارش کی تھی، بدھ کے روز محکمہ تعلیم نے اسکول کا دورہ کیا تھا۔
حکام کے مطابق محکمہ تعلیم نے اسکول سیل نہیں کیا صرف رجسٹریشن معطل کی ہے۔
Comments are closed.