کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھین کر لے گئے، واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی گلشن اقبال میں نجی اسپتال کے باہر سے ان کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی۔
حیدر عباس رضوی کا بیٹا اپنے دوست کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال چیک اپ کے لیے لے کر آیا تھا۔
حیدر عباس کے زیر استعمال گاڑی اسلام آباد رجسٹرڈ ہے، واقعے کی ایف آئی آر گلشن اقبال تھانے میں درج کردی گئی ہے۔
ملزمان ڈرائیور کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم صفورہ چورنگی کے قریب چھوڑ دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چھیننے میں ملوث ملزمان 2 تھے۔
Comments are closed.