ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر کرنسی اسمگلرز اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی زون اور حیدر آباد زون نے کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 7 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔
ان کارروائیوں کے نتیجے میں 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 6 مقدمات درج کر لیے گئے۔
ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 5 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 6400 امریکی ڈالرز جبکہ 1 کروڑ 67 لاکھ سے زائد مالیت کی دیگر ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کا آغاز کر دیاہے۔
بیرونِ ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.